Sunday, September 25, 2022

کراچی ، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ، طالب علم جاں بحق

کراچی ، پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن ، طالب علم جاں بحق
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے اور نوجوان کی ہلاکت کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیا ۔ احتجاج کے باعث سپرہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی ۔ ایس ایس پی ملیر شیراز نذیر کے مطابق آپریشن کے دوران مکینوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا تھا ۔ مقتول بلال کی والدہ کا کہنا ہے اکلوتا بلال فائرنگ کی آواز سن کر گھر سے باہر نکلا تھا ۔ کراچی پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری کی ہدایت کر دی اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔