کراچی پولیس کا عبدالستارایدھی کےنواسے پر تشدد ،تھانے بند کر دیا
کراچی (92نیوز)کراچی پولیس نے عبدالستار ایدھی کے نواسے کو بھی نہ بخشا،سرسید تھانے کی نشے میں دھت پارٹی کا احمد ایدھی پر شدید تشدد،،تھانے لے جا کر بند کردیا ۔
پولیس پارٹی کا جب نشہ اترا تو انہوں نے شناخت کے بعد اسے رہا کر دیا ۔ نائنٹی ٹو نیوز کی خبر پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔