Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس کا سعداللہ گوٹھ میں چھاپہ، کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، بم بنانے کا سامان، اسلحہ اور دستی بم برآمد

کراچی پولیس کا سعداللہ گوٹھ میں چھاپہ، کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار، بم بنانے کا سامان، اسلحہ اور دستی بم برآمد
July 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مقابلے میں تین دہشت گرد گرفتار کر کے اسلحہ اور بم بنانے کا سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے سعید آباد کے علاقے سعداللہ گوٹھ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جبکہ ان کی شناخت زکریا، عمران اور یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران بم بنانے کا سامان، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔