Thursday, October 6, 2022

کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن، 3 منشیات فروش زیرحراست

کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن، 3 منشیات فروش زیرحراست

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین منشیات فروشوں سمیت بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پیر آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔ پولیس نے گھروں کی تلاشی لی اور مکینوں کے شناختی کوائف چیک کئے۔
اس دوران 3 افراد سے منشیات برآمد کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا جبکہ سترہ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔
سائٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم دانش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائمز کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا۔ اسلحہ، موبائلز فون اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی گئی۔