Tuesday, April 30, 2024

کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن ، تین افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج

کراچی: پولیس کا سرچ آپریشن ، تین افراد گرفتار کر کے مقدمہ درج
January 15, 2018

کراچی (92 نیوز) پولیس نے کراچی کے علاقے سعید آباد اور داود گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران تین افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق رات گئے پولیس نے کراچی کے علاقے سعید آباد اور داود گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران 70 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانے میں پوچھ گچھ کے دوران تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 67 افراد کو رہا کر دیا گیا۔
دوسری طرف کورنگی کے علاقے چکراگوٹھ میں زیرتعمیر مکان سے ایک شخص کی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
منگھو پیر پولیس نے مقدمہ قتل میں مطلوب خاتون عاصمہ اور طیب کو گرفتار کر لیا۔ دونوں نے ایک ماہ قبل فاروق نامی شخص کو قتل کیا تھا۔