Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس کا سائٹ اے میں ہونے والا مقابلہ جعلی نکالا، رپورٹ

کراچی پولیس کا سائٹ اے میں ہونے والا مقابلہ جعلی نکالا، رپورٹ
February 15, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس کا سائٹ اے میں ہونے والا مقابلہ جعلی نکالا۔ فائنل رپورٹ تیار کر لی گئی۔

رپورٹ  کےمطابق  ہنزہ کا مقتول جوان سلطان نذیر ڈاکو نہیں بلکہ بے قصور تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین جنوری کو سلطان نذیر آن لائن  موٹرسائیکل سروس کے ذریعے گھر جا رہا تھا۔ رائیڈر نے پیٹرول ڈلوانے کے لیے پمپ پر موٹرسائیکل روکی۔

دوسری جانب سے پولیس اہلکار دو ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے آرہے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کی تو موٹرسائیکل رائیڈر بھاگا۔ سلطان نذیر موٹرسائیکل رائیڈر کے پیچھے بھاگا۔ پولیس اہلکاروں نے سلطان نذیر کو بھاگتے دیکھ کر اسے گولیاں ماری۔ پولیس اہلکار آخری وقت تک اصل مقابلہ قرار دیتے رہے۔

ایس ایس پی ملیر نے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اہلکار شبیر اور جہانگیر صورتحال خراب دیکھ کر فرار ہو گئے تھے۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف دہشت گردی قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔

عرفان بہادر دو روز میں رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کو جمع کروائیں گے۔