Saturday, July 27, 2024

کراچی : پولیس کارروائی میں 6 شر پسندگرفتار

کراچی : پولیس کارروائی میں 6 شر پسندگرفتار
April 5, 2016
  کراچی(92نیوز)لائنز ایریا میں دو سیاسی  جماعتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث  علاقے  میں   علاقے میں امن وامان کی صورتحال  کو کنٹرول کرنے  کیلئے  پولیس نے رات گئے خداداد کالونی اور بی ہائنڈ لائن سمیت ملحقہ علاقوں  میں سرچ آپریشن کیا۔ جس کی نگرانی ایس پی گلشن  ڈاکٹر فہد  اور ایس پی لانڈھی افنان امین  نے کی جبکہ  آپریشن میں  ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مختلف تھانوں کی  پولیس موبائلز  اور اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن  مکمل ہونے پر ایس پی گلشن  ڈاکٹر فہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  آپریشن کے دوران چھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔