Thursday, December 1, 2022

کراچی : پولیس کارروائی میں 2 بھارتی باشندے گرفتار

کراچی : پولیس کارروائی میں 2 بھارتی باشندے گرفتار
کراچی(92نیوز)کراچی میں سپیشل برانچ  کے حکام نے گلشن اقبال اور صدر میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں دو بھارتی باشندے گرفتار کر لیے ہیں۔ حسن عماد اور وسیم حسن آٹھ برس قبل کراچی آئے  تھےلیکن واپس نہیں گئے ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھارتی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔