Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پولیس کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک

کراچی : پولیس کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک
April 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے ملزم ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے 100 سے زائد جوانوں نے کیا علاقے کا گھیراؤ۔ ملزموں کو چھاپے کی بھنک پڑی تو فائر کھول دیا  پولیس اہلکاروں نے بھی جوابی گولیاں برسائیں اور دو دہشت گردوں کو ڈھیر کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے  ملزموں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی  شناخت شہباز اور شکیل کے نام سے ہوئی ملزم ، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور علاقے میں خوف کی علامت تھے ۔