کراچی : پولیس کارروائی میں لوٹ مار کرنیوالے دو ملزم گرفتار

کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے آرام باغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار میں ملوث دو ملزم گرفتار کر لئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے آرام باغ میں کارروائی کی ہے جس میں لوٹ مار کرنیوالے دو ملزم گرفتار کرلئے ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مال مستروقہ کے ساتھ آوان بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
گرفتار ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔