Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: پولیس کارروائیوں میں پانچ ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، منشیات اور چوری کا ٹرک بھی برآمد

کراچی: پولیس کارروائیوں میں پانچ ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا، منشیات اور چوری کا ٹرک بھی برآمد
February 11, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزموں سے منشیات اور چوری کا ٹرک بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ کراچی  کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شیریں جناح کالونی میں منشیات فروشی کا کام کرتے تھے۔ پولیس نے مزید بتایا  کہ گرفتار ملزموں کے قبصے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب حب پولیس نے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزموں کا ایک ساتھی ذوالفقار فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے گڈانی سے چوری ہونے والا اسکریپ سے بھرا ٹرک خریدا تھا۔ پولیس نے ٹرک بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ ملزم ذوالفقار کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارے جا رہے ہیں۔