Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پولیس کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزم گرفتار، پولیس مقابلے میں بی ایل اے کا کارندہ قتل

کراچی: پولیس کارروائیوں میں سیاسی جماعت کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزم گرفتار، پولیس مقابلے میں بی ایل اے کا کارندہ قتل
August 30, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ مقابلے میں بی ایل اے کا کارندہ مارا گیا۔ ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زعیم اور کامران کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ محمود آباد اور گلستان جوہر میں دو ڈاکوؤں سمیت تین ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس سے مقابلے میں بی ایل اے کا کارندہ شہباز مارا گیا۔ ملزم قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔ گل بائی پل پر ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر موٹرسائیکل سوار کو دھکا دے دیا جس سے عثمان ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی اور بچہ زخمی ہو گئے، انہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ صدر بوہری بازار میں نامعلوم افراد نے ایک لڑکے کو چھت سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی عمر دس سال ہے، اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔