Tuesday, December 6, 2022

کراچی پولیس چیف کا ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی کیلئے خصوصی ویڈیوپیغام

کراچی پولیس چیف کا ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی کیلئے خصوصی ویڈیوپیغام
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس چیف نے شہریوں کیلئے ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کردیا، ڈاکٹر امیر شیخ نے نامور سیلبرٹیز سے بھی تعاون مانگ لیا ۔ کراچی پولیس  کو ٹریفک حادثات میں شہریوں کے نقصانات کی فکر ستانے لگی ۔ انہوں نے کراچی والوں کی حفاظت کا بیڑا اٹھالیا  اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے  خصوصی پیغام جاری کردیا ۔ اپنے پیغام میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پروڈکشن ہاؤسز اور سیلیبرٹیز سے بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی ۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات سے بچنا ممکن ہے ۔