Monday, November 28, 2022

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا رات گئے مختلف قونصل خانوں کا اچانک دورہ

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا رات گئے مختلف قونصل خانوں کا اچانک دورہ
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے  رات گئے مختلف قونصل خانوں کا اچانک دورہ  کیا اور قونصلیٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ  لیا ۔ انہوں نے  پولیس گارڈز کو ہدایات جاری کیں  ور اطراف کے بنگلوں پر مورچے بنانے کا حکم دیا اور حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے ایرانی قونصل خانے پر تعینات رینجرز اور ایف سی جوانوں سے ملاقات کی  اور  سکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی، سی سی پی او کراچی نے مختلف علاقوں میں پولیس چیکنگ کا جائزہ بھی لیا۔