Sunday, November 27, 2022

کراچی پولیس چیف نے خودسوزی کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کی عیادت کی

کراچی پولیس چیف نے خودسوزی کرنیوالے رکشہ ڈرائیور کی عیادت کی
کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے ٹریفک پولیس اہلکار کے رویے سے تنگ آکر خودسوزی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کی عیادت کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور کو تنگ کرنے والے اے ایس آئی حنیف کو معطل کر دیا۔ اگر اس کی بدنیتی ثابت ہوئی تو مقدمہ درج کر کے گرفتار کریں گے۔ کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ رکشہ ڈرائیور بھائی کا کہنا تھا کہ شاہد اپنی شادی کی تیاریاں کر رہا تھا۔ ٹریفک پولیس اہلکار چاہتا تو شاہد کو خودسوزی سے روک بھی سکتا تھا۔ رکشہ ڈرائیور شاہد نے گذشتہ روز رکشہ بند کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگالی تھی۔