Sunday, September 15, 2024

کراچی: پولیس نے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 10مشتبہ افراد گرفتار کر لئے

کراچی: پولیس نے 2ٹارگٹ کلرز سمیت 10مشتبہ افراد گرفتار کر لئے
October 5, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو ٹارگٹ کلرز سمیت 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں خاتون بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی میں کوچنگ سنٹر کی آڑ میں کالعدم تنظیموں کے لئے فنڈز جمع کیا جا رہا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر خاتون سمیت دو افراد کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ مبینہ ٹاون میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ منگھو پیر میں پولیس نے چھاپہ مار کر ٹارگٹ کلر شکیل اور فہد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز نے پولیس اہلکاروں اور سیاسی کارکنوں سمیت سات افراد کو قتل کیا تھا۔ اورنگی پاکستان بازار میں پولیس نے مقابلے میں چار ملزموں کاشف، دانش، احمدشریف اور ثاقب کو گرفتار کرلیا۔ ملزم قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی درجنوں واداتوں میں مطلوب تھے۔