کراچی پولیس نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا
![کراچی پولیس نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/08/ke.jpg)
کراچی ( 92 نیوز) بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں ہلاکتوں پر کراچی پولیس نے کےالیکٹرک انتظامیہ کو سوالنامہ ارسال کردیا ہے ، جس میں پوچھا گیا ہے کہ ایمرجنسی فون کی صورت میں کے الیکٹرک کی جانب سے کتنی دیر میں جواب دیتا ہے ؟ جبکہ تعینات افسران کی فہرست بھی طلب کرلی ہے۔
سوالنامہ میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ڈیوٹی اور ایمرجنسی قوانین کی تفصیل فراہم کی جائے ، جبکہ بارش میں احتیاطی تدابیر کا مینوئل بھی مانگ لیا ۔
پولیس نے کے الیکٹرک سے ایمرجنسی رسپانس وقت اور رین ایمرجنسی میں اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سےمتعلق بھی تفصیل مانگی ہے ۔