Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے
January 28, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی قیوم آباد میں پولیس کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ، ڈی ایس پی درکششن اور ایس ایچ او ڈیفنس پی ایس کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے قیوم آباد ڈی کے علاقے میں چھاپہ مارا اور ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار افراد کی تحویل میں سے دو دستی بم ، تین اعوان بم ، تین پستول اور راؤنڈ برآمد ہوئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) جنوبی زبیر نذیر نے بتایا کہ گرفتار افراد پولیس کو مطلوب ہیں اور ان کے خلاف ڈیفنس پی ایس میں مقدمات درج ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

ادھر ویسٹ پولیس نے دوران کارروائی پولیس اہلکار بن کر وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑ لیا۔دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر الیون سی میں ملزمان نے طالبعلم کا روپ دھار کر اصل طالبعلموں کو لوٹ لیا۔ صدر میں گنجان سڑک پر تاجر سے ڈکیتی کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔