کراچی ، پولیس نے کارکردگی دکھانے کے لئے اسلحہ پکڑنے کی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کلفٹن پولیس کی پھرتیاں سامنے آ گئیں۔ کارکردگی دکھانے کے لئے اسلحہ پکڑنے کی جھوٹی ایف آئی آر کاٹ دی۔
دو روز قبل ڈیفنس کے بنگلےسے برآمد کیا گیا تمام اسلحہ قانونی نکلا۔ 92 نیوز نے اسلحہ لائسنسز کی کاپیاں حاصل کر لیں۔
برآمد ہونے والے 6 ہتھیار وقاص ملک جبکہ 10 ہتھیار عامر عاشق دیوان کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔
ایک لائسنس خیبرپختونخواہ حکومت اور دیگر وفاقی حکومت نے جاری کئے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر وقاص ملک نے کہا کہ پولیس نے کارکردگی دکھانے کے لئے گھر سے 2 ملازمین کو گرفتار کیا ۔