Sunday, December 4, 2022

کراچی: پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی: پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (92 نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ اورنگی ٹاون سے ایک خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون، سیکٹر بائیس بی میں پولیس نے کاروائی کر کے ایک زخمی سمیت تین ڈاکووں کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ایاز، بابر اور قدیر سے تین ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی ، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دوسری جانب ملیر رفاہ عام سو سائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اُدھر اورنگی ٹاون، مہاجر چوک کے قریب عورت کی پھندا لگی لاش ملی، لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، بلدیہ سوات کالونی میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے پک اپ میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔