Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پولیس نے سکولز انتظامیہ سے سکیورٹی گارڈز کی تعداد اور دستیاب اسلحے کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی : پولیس نے سکولز انتظامیہ سے سکیورٹی گارڈز کی تعداد اور دستیاب اسلحے کی تفصیلات طلب کرلیں
August 21, 2016
کراچی(92نیوز)بچوں کے اغوا کی افواہیں کراچی پولیس نے سکولز انتظامیہ سے سیکورٹی گارڈز کی تعداد،سی سی ٹی وی فوٹیج، اسلحے اور پارکنگ ایریا کی تفصیلات طلب کرلی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی پولیس نے سکولز انتظامیہ سے سیکورٹی گارڈز کی تعداد اور دستیاب اسلحے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے علاوہ اسکولز میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد اور پارکنگ ایریا کی سیکورٹی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔ پُرفارما میں اسکولز انتظامیہ کو طلباو طالبات کی معلومات گھروالوں کےعلاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو فراہم نہ کرنے کا بھی پابند بنایا گیا ہے۔۔ پُرفارما میں انتظامیہ کو اسکول وینز اور ان کے ڈرائیورز کی تمام تر تفصیلات سے بھی آگاہ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔