Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس نے دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کرلیا

کراچی پولیس نے دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کرلیا
January 23, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس نے دہشتگردوں کا سہولت کار گرفتار کرلیا ، ملزم دہشتگردوں کو دستی بم فراہم کرتا تھا جبکہ ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر نے سی ٹی ڈی کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا۔

کراچی پولیس جرائم پیشہ افراد کیخلاف متحرک  ہے ، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کالعدم تنظیم کا سہولتکار دھرلیا ، گرفتار ملزم امام بخش نے 5 اگست کو چکرہ گوٹھ، ناصرکالونی میں دہشتگروں کو دستی بم فراہم کرنے کا اعتراف کرلیا ۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے ملزم نے اسٹیٹ ایجنسی کو دستی بم سے نشانہ بنایا تھا ۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس کے ہاتھوں 2 دن پہلے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کا بیان بھی سامنے آگیا ، ملزم زاہد نے قتل، اقدام قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرلیا ۔
گلشن حدید میں کمپنی ملازم کو لوٹ مار کا ڈرامہ رچانا مہنگا پڑگیا ، ملزم نے کمپنی کے 17 لاکھ 50 ہزار روپے اپنے گھر میں چھپاکر ڈکیتی کا بتایا تھا لیکن تفتیش کے دوران لوٹ مات کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کمپنی مالک کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔