Monday, December 5, 2022

کراچی پولیس نے دعا منگی اغوا کیس کے تمام ملزم گرفتار کر لیے

کراچی پولیس نے دعا منگی اغوا کیس کے تمام ملزم گرفتار کر لیے
 کراچی (92 نیوز) کراچی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی۔ دعا منگی اغوا کیس کے تمام ملزم گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق اغوا کاروں کو قانون نافذ کرنے والے ایک ادارے کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔ سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان کو کراچی سے ہی گرفتار کیا گیا تاہم گروہ کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ آغا منصور اور مزید 2 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔ غلام نبی میمن بولے اغوا کی واردات میں سابق پولیس اہلکار بھی ملوث ہے جو کہ قابل شرم بات ہے ۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا پولیس اور دیگر اداروں نے ملکر بہت محنت سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔ جس جگہ دونوں کو رکھا گیا وہاں سے لیڈز ملی تھی ۔