Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالےملزمان بینک ڈکیتیوں میں ملوث نکلے

کراچی : پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالےملزمان  بینک ڈکیتیوں میں ملوث نکلے
February 11, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس مقابلے میں مارے گئے دونوں بینک ڈکیت نکلے ۔ تفصیلات کےمطابق پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورنگی میں مقابلےمیں  ہلاک ملزمان دلاورعرف ٹائیگر اور ارسلان رواں سال کراچی میں ہونے والی تین بینک ڈکیتیوں سمیت دو ہزار بارہ سے دو ہزار 16  تک ہونے والی گیارہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھے۔ ایس ایس پی فاروق اعوان نے بتایا کہ ہلاک ملزموں  کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی بینک ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ فاروق عرف چوہا سمیت  بنگلہ گروپ کے سرغنہ سعید السلام کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ہلاک ملزموں کے قبضے سے دو پستول چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور بینک ڈکیتی کے دوران چھینا ہوا موبائل فون برآمد کر لیا۔