Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس مقابلے میں ہلاک زکریا محمد کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا

کراچی : پولیس مقابلے میں ہلاک زکریا محمد کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا
January 2, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  گذری میں گزشتہ رات مبینہ  پولیس مقابلے  میں ہلاک ہونے والا زکریا محمد کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا ۔ تفصیلات کےمطابق گذری پولیس کیجانب سے گزشتہ رات  مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے زکریہ کا معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کرلیا جب مبینہ طور پراسٹریٹ کرائم میں ملوث زکریہ  کے اہلخانہ نے اس بات کا دعویٰ کیا  کہ زکریہ تو  بیس دسمبر کو  ملایشیا سے کراچی آیا تھا۔ پولیس  کے مطابق  ہلاک ملزم کے ساتھی غلام آزاد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے ملزم  گذری کے علاقے سے  شہری احسن اسلم  اور اس کے دوستوں سے نقدی اور موبائل فون چھینا تھا  ۔ مدعی احسن اسلم کے مطابق  گزشتہ رات پونے دس بجے ملزموں نے ان سے بندوق کے زور پر ان سے نقدی اور موبائل فون چھینا  تھا۔ مبینہ پولیس مقابلہ کے حقائق جاننے کے لیئے صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے گذری حدود میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔