Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پولیس مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزم ہلاک، پولیس نے سرچ آپریشن میں پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی: پولیس مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزم ہلاک، پولیس نے سرچ آپریشن میں پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا
October 14, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے جبکہ سرچ آپریشن میں پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیاری کلاکوٹ اور چاکیواڑہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے دو ملزم مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم بلاول عرف شاہ جی کا تعلق عزیر جان گروپ سے تھا جبکہ دونوں ملزم قتل، بھتہ خوری اور کریکر دھماکوں میں مطلوب تھے۔ گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ نیو ٹاؤن پولیس نے سی ٹی ڈی کے جعلی افسر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ذاکر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر لوٹتا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔