Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد اور قتل، اقدام قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ وار کا کمانڈر ہلاک

کراچی: پولیس مقابلے میں ایک دہشت گرد اور قتل، اقدام قتل سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ وار کا کمانڈر ہلاک
October 15, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقابلوں میں ایک دہشت گرد اور گینگ وار کا کمانڈر مارا گیا۔ لیاری بغدادی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کا کمانڈر اسامہ ہلاک ہو گیا۔ ملزم اسامہ کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے تھا جبکہ قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ماڑی پور میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت سمیر چھوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سمیر کا تعلق گینگ وار کے غفار ذکری گروہ سے ہے۔ ملزم رینجرز کے تین اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا۔ پیرآباد میں پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔