Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پولیس مقابلہ میں فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور جاں بحق

کراچی پولیس مقابلہ میں  فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
August 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں ایک اور پولیس مقابلے میں رکشہ ڈرائیور جان کی بازی ہارگیا  ، مقتول ریٹائرڈ فوجی اور 11 بچوں کا باپ تھا  ۔ نیو کراچی کے قریب ہونے والے مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم گزشہ ماہ جیل سے رہا ہوا تھا۔ نیو کراچی میں چار لٹیرے شہری کی موٹرسائیکل چھین کرفرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا ۔ پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں شکنجے میں لے لیا  ، لیکن بے گناہ رکشہ ڈرائیور نفیس بلوچ اس مقابلے کی بھینٹ چڑھ گیا ۔ مقتول ریٹائرڈ فوجی جبکہ پانچ بیٹوں اور چھ بیٹیوں کا باپ تھا  ،  مقتول کا بیٹا عباسی شہید اسپتال پہنچا تو باپ کی لاش دیکھ کرخود پر قابو نہ رکھ سکا ۔ لواحقین نے  پولیس مقابلے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کردیا ۔ ملزمان کے مطابق رکشہ ڈرائیور اُن کی گولی سے جاں بحق نہیں ہوا  ، جبکہ کراچی سے موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار میں فروخت کرتے تھے ۔ رواں سال تین شہری پولیس مقابلوں کے دوران جاں بحق ہوچکے ہیں  ، شارع فیصل پر نوجوان مقصود بھی ایسے ہی مقابلے میں جان سے گیا تھا  جب کہ ڈیفنس میں پولیس نے انتظار احمد کی گاڑی پر بھی گولیاں برسائی تھیں ۔