Tuesday, September 17, 2024

کراچی: پولیس مقابلہ میں تین ملزم ہلاک، لیاری چوکیواڑہ میں دستی بم حملہ میں دو افراد زخمی

کراچی: پولیس مقابلہ میں تین ملزم ہلاک، لیاری چوکیواڑہ میں دستی بم حملہ میں دو افراد زخمی
October 4, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس مقابلہ میں تین ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ لیاری چوکیواڑہ میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی پولیس کے ساتھ مقابلے میں تین  ملزم ہلاک ہو گئے۔ بلدیہ اتحاد ٹاون میں دو ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں ملزموں کی جانب سے دو دستی بم حملے کئے گئے جس سے دو افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت چالیس سالہ شفیع اور ساٹھ سالہ وزیر کے نام سے ہوئی دونوں زخمی افرا د کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔