Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پولیس مقابلوں میں 5دہشت گرد اور گینگ وار کے 2کارندے ہلاک ہو گئے

کراچی : پولیس مقابلوں میں 5دہشت گرد اور گینگ وار کے 2کارندے ہلاک ہو گئے
July 30, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ اور نیپیئر میں پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے دو کارندے ہلاک ہو گئے۔ مومن آباد ضیا کالونی میں پولیس پر حملہ کرنے والے پانچ دہشت گرد ہلاک، ملزموں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد ناکارہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس سے مقابلوں میں پانچ دہشت گرد اور گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے جن سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ میں مومن آباد ضیاکالونی میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ دونوں جانب سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں پانچ دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد موٹرسائیکل اور گاڑی میں سوار تھے۔ گاڑی سے ڈھائی کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ دوسرے واقعہ میں لیاری کے علاقوں چاکیواڑہ اور نیپئر میں پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔