Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے چار دہشت گرد‘ ایک ڈاکو ہلاک

کراچی : پولیس مقابلوں میں گینگ وار کے چار دہشت گرد‘ ایک ڈاکو ہلاک
January 2, 2016
کراچی (92نیوز) مچھر کالونی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں لیاری گینگ وار کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ مارے جانیوالے دہشت گرد ملا نوید اور جہانزیب عرف لاہوتی کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 12 وارداتوں‘ دستی بم حملوں اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔ موچکو میں پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد شہریارعرف شیرا اور جہانگیر ڈھیر ہوئے۔ شیراز کامریڈ کا گروپ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھا۔ گڑری میں ہونیوالے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ ان مقابلوں میں شامل تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ محمدی کالونی میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔