Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پولیس مقابلوں میں پانچ ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : پولیس مقابلوں میں پانچ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
July 21, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں پولیس مقابلوں میں پانچ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئےجبکہ ملیر جعفر طیار میں کھڑی مشکوک گاڑی کو پولیس نے کلیر قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کنواری کالونی میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ،پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین پستول اور چھینی گئی دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں، گرفتار ملزمان نے دوران ڈکیتی پولیس اہلکار کو بھی زخمی کیا تھا۔ ادھر سائیٹ کے علاقے میں اے ٹی ایم سے پیسے نکال کر جانے والے شخص کو لوٹنے والے دو ڈاکو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں دھر لئے گئے،دوسری جانب ملیر جعفر طیار میں کھڑی مشکوک گاڑی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا پولیس کے مطابق گاڑی میں کوئی دھمکہ خیز مواد موجود نہیں تھا جس پر سے کلیر قرار دیا گیا ۔ مشکوک گاڑی سعود آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی ۔