Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پولیس فرحان کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ،ماں غم سے نڈھال

کراچی : پولیس فرحان کے قاتل گرفتار کرنے میں ناکام ،ماں غم سے نڈھال
August 2, 2016
کراچی(92نیوز)چارروزگزرگئے لیکن کراچی کی رفاہ عام سوسائٹی میں ماں کے سامنے قتل ہونے والے فرحان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے،آئی جی سندھ نے بھی فرض کی ادائیگی میں تاخیر کردی۔ تفصیلا تکےمطابق دہائی دیتی دعائیں کرتی یہ ماں ہےفرحان کی جس کی آنکھوں کے سامنے ستائیس جولائی کو اس کےلخت جگر کو بےدردی سےقتل کردیا گیا۔ کاروبار میں نقصان کےبعد رقم کی واپسی کیلئے دوست نما سفاک قاتلوں نے ماں کے سامنے بیہمانہ تشدد کرکے فرحان کی زندگی کا چراغ بجھادیا ۔ فرحان کی والدہ کہتی ہیں بیٹے کے قاتل کیفر کردار تک پہنچیں گےتو ہی انہیں قرار آئے گا۔ فرحان کے بھائی کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ بھی دو روز بعد درج کیا گیا،پولیس کو ملزموں کی تصاویر، گھر کا پتہ اور موبائل فون نمبرز تک فراہم کردیئےلیکن صرف کمیٹیاں بنائی جارہی ہیں۔ آئی جی سندھ کو بھی چار روز بعد فرض کا خیال آہی گیا، قتل کا نوٹس لےکر ڈی آئی جی سی آئی اے سلطان خواجہ کی سربراہی میں تفتیشی کمیٹی بنادی تاہم اب تک کسی کمیٹی ممبر نے اہلخانہ سے رابطہ نہیں کیا اور نہ کوئی قاتل گرفتار ہوسکا۔