Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کا قتل ، اہل خانہ کا احتجاج

کراچی : پولیس حراست میں نوجوان کا قتل ، اہل خانہ کا احتجاج
December 24, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کی تحویل میں ایک شخص پراسرارطور پر قتل ہوگیا ،واقعے کی اطلاع پراہل خانہ کاسعیدآبادتھانےکےباہر احتجاج،وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نےواقعہ کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق اکیس دسمبر کوموچکو تھانے کی حدود سے ملنے والی لاش کی شناخت اٹھارہ سال کےعبدالقادر کے نام سے ہوگئی جسے گلے میں پھندہ لگا کر قتل کیا گیا، ذرائع کے مطابق نوجوان عبدالقادر کو  پولیس نے چوری کی شکایت پر چار  روز  قبل سعیدآباد سے  حراست میں لیا،لیکن اس کی لاش موچکو کے علاقے سے ملی،واقعے کی اطلاع ملی تو گھر والے سعیدآباد تھانے کے باہر پہنچ گئے اور اپنے پیارے کی موت پر احتجاج کیا۔ ایس پی بلدیہ رئیس عبدالغنی کے مطابق نوجوان کو حراست میں لینے والے اے  ایس آئی نذیر کے مطابق عبدالقادر کو چوری کی شکایت پر حراست میں لیا تھا،جسے  سعید آباد تھانے کے ڈیوٹی افسر کے حوالے کردیاتھا۔ایس پی بلدیہ نے مزید کہا جس روز لاش ملی موچکو تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، لیکن اب تفتیش میں پولیس اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور خان سیال نے نائنٹی ٹو نیوزپرخبرنشرہونےکا نوٹس لیتے ہوئے زیر حراست شخص کی ہلاکت  پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔