Tuesday, November 29, 2022

کراچی : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں بیس ملزم گرفتار، سائٹ ایریا میں پولیس مقابلہ

کراچی : پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں بیس ملزم گرفتار، سائٹ ایریا میں پولیس مقابلہ
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف کارروائیوں میں  کالعدم جماعت کے دو کارندوں سمیت بیس ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر پہلوان گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران آٹھ ملزم گرفتار کئے۔ ملزموں سے دو آوان بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے میں کالعدم جماعت کے دو کارندے زخمی حالت میں گرفتار کر کے چار دستی بم اور رکشہ برآمد کر لیا گیا۔ بلدیہ قائم خانی کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔ مومن آباد اور کورنگی عوامی کالونی سے سات ملزم منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے گئے جبکہ ڈیفنس لائبریری اور مچھر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔