Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں دو ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی :پولیس اور رینجرز کی کارروائی میں دو ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
July 25, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کر کے دو ملزم گرفتار کر لئے جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سکھن کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزموں سے دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ رینجرز نے زیرحراست ملزم خادم الہڑو کی نشاندہی پر پیر جوگوٹھ میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کر لئے۔ رینجرز کے مطابق چھاپے میں دو جی تھری، دو ایس ایم جی اور دو سو سے زائد گولیاں برآمد ہوئیں۔