Tuesday, September 27, 2022

کراچی: پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، بند کھوکھے سے اسلحہ برآمد

کراچی: پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، بند کھوکھے سے اسلحہ برآمد

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی میں بند کھوکھے سے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔
اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کر کے ایک کیبن سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔
برآمد کیے گئے اسلحے میں دو کلاشنکوف، ایک گن اور چھ ٹی ٹی پستول شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق اسلحے کو فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا جہاں اس کو چیک کیا جائے گا کہ آیا یہ اسلحہ کراچی کے امن کو خراب کرنے میں استعمال تو نہیں ہوا۔