Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پولیس اسٹیشن ،سکول اور کالج پر دستی بم حملہ

کراچی : پولیس اسٹیشن ،سکول اور کالج پر دستی بم حملہ
February 12, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی ایک بارپھردہشت گردوں کےنشانےپرآگیا،ڈیڑھ گھنٹےمیں پولیس اسٹیشن،سکول اورایک کالج کےقریب دستی بم حملہ کیاگیا،جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا،وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سےچوبیس گھنٹوں میںرپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں دہشت گردی کی لہرمیں اچانک تیزی آگئی شہرقائدکی پُرامن فضا دستی بم حملوں سےگونج اٹھی دہشت گردوں نےڈیڑھ گھنٹےمیں تین مقامات کوہدف بنایا۔ دہشت گردی کاپہلا واقعہ گلشن اقبال میں پیش آیا،جہاں نامعلوم ملزم مبینہ ٹاون تھانےپردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے،پولیس کےمطابق حملےکی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے،جوتحقیقات میں مددگارثابت ہوگی۔ ابھی اس دھماکےکی تفتیش شروع ہی ہوئی تھی کہ کریم آبادمیں اپواکالج کےقریب دستی بم حملےکی خبرآگئی،جہاں نامعلوم ملزموں نےفلائی اوورسےدستی بم پھینک دیاجبکہ تیسرادستی بم حملہ نارتھ ناظم آبادمیں نجی اسکول پرکیا گیا، جس میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا،خوش قسمتی سےتینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ایس ایس پی سینٹرل کاکہنا ہےکہ کریم آباداورنارتھ ناظم آبادحملوں میں مماثلت پائی گئی ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمرخطاب کا کہنا ہےکہ مبینہ ٹاون اورکریم آباد حملےمیں بال بم استعمال کیا گیا تاہم نارتھ ناظم آباد میں اسکول پرحملے کا کوئی واضح ثبوت ہاتھ نہیں آیا تاہم تحقیقات تک کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ اوروزیرداخلہ نےدہشت گردی کےواقعات پرتشویش کا اظہارکیااورآئی جی سےچوبیس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔