Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی پوليس کی کارروائياں، اسٹريٹ کریمنل سميت پانچ ملزم گرفتار

کراچی پوليس کی کارروائياں، اسٹريٹ کریمنل سميت پانچ ملزم گرفتار
December 24, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی ميں پوليس نے مختلف علاقوں ميں کارروائياں کرتے ہوئے اسٹريٹ کریمنل سميت پانچ ملزموں کو گرفتار کر ليا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہيروئن اور اسلحہ بھی برآمد کرليا گيا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پوليس نے اسٹريٹ کریمنلز کے خلاف کريک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کر ليا۔ اسٹریٹ کرائم میں ملوث عبدالحميد، حسين اور زبير کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا۔

دوسری طرف درخشاں پوليس نے شہباز کمرشل پر خفيہ اطلاع پر چھاپہ مار کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعيد کو گرفتار کر ليا۔ ملزم کے قبضے سے ہيروئن کی پڑياں برآمد ہونے کا مقدمہ بھي درج کرليا گيا۔ اُدھربریگیڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فياض عرف افی کو گرفتارکرليا جس کے قبضے سے چھينا گيا موبائل فون، موٹرسائيکل اور ايک عدد پستول برآمد کرلیا گیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔