Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : پوش علاقے میں منتقل کی گئی انسداد دہشتگردی کی عدالت خود مسائل کا شکار ہوگئی

کراچی : پوش علاقے میں منتقل کی گئی انسداد دہشتگردی کی عدالت خود مسائل کا شکار ہوگئی
September 29, 2015
کراچی(92نیوز)سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریڈ زون سے انسداد دہشت گردی کی عدالت کو کراچی کے پوش علاقے میں منتقل کردیا گیا لیکن بنیادی سہولیات نہ ہونے سے عدالت مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلہ بن گئی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے پوش علاقے میں قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی کی عمارت جسے ریڈ زون سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کلفٹن منتقل کیا گیا ہے اس میں پانی کا کنکشن تو ہے مگر پانی کی فراہمی کاانتظام نہیں ہے ۔ پراسیکیوٹرز کے لیے نہ تو دفاتر موجود ہیں اور نہ ہی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مناسب جگہ فراہم کی گئی ہے ۔ وکلا کہتے ہیں کہ عدالت کو سیکیورٹی کے نام پر منتقل تو کردیا گیا لیکن نہ تو سہولیات فراہم کی گئیں نہ ہی سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا ۔ وکلا نے خدشے کا اظہار کیا کہ اے ٹی سی کی نئی عمارت دہشت گردوں کے لیے پہلے کی نسبت آسان ہدف ہے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔