Monday, December 11, 2023

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر رواں مالی سال سامان کی نقل و حمل میں ریکارڈ اضافہ

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر رواں مالی سال سامان کی نقل و حمل میں ریکارڈ اضافہ
July 13, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی پورٹ ٹرسٹ میں مالی سال دوہزار پندرہ سولہ کے دوران سامان کی نقل و حمل میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔ مجموعی طور پانچ کروڑ ٹن سے زائد کارگو کی ترسیل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ نے مالی سال دوہزار پندرہ سولہ میں مجموعی طور پر پچاس ملین ٹن سے زائد کارگو کی ترسیل کی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 15.25 فیصد زیادہ رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ کے پی ٹی نے ڈرائی پورٹ کے لیے 16.59 فیصد سے زائد خشک کارگو ہینڈل کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34.59 ملین ٹن کارگو ہینڈل کیا ۔ اسی طرح کے پی ٹی نے درآمدات اور برآمدات میں 12.37 فیصد اضافے کے ساتھ 15.45 ملین ٹن مائع کارگو کی ترسیل کی۔ مالی سال دوہزار پندرہ سولہ میں درآمدات میں 40.26 ملین ٹن اور برآمدات میں 9.79 ملین ٹن کی ترسیل کا غیرمعمولی اضافہ ہوا۔ مالی سال دوہزار پندرہ سولہ میں کنٹینرز کی درآمد و برآمد کا مجموعی حجم 1.96 ملین ٹی ای یوز رہا جو پچھلے مالی سال میں 1.72 ملیں ٹن ٹی ای یوز تھا۔