Monday, September 26, 2022

کراچی: پلاسٹک کے گودام اور جھوپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی: پلاسٹک کے گودام اور جھوپڑیوں میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پلاسٹک کے گودام اور جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی۔ آگ سے سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔
نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس نے قریبی پلاسٹک کے سامان کے گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جھونپڑیوں کے مکینوں نے اپنا سامان نکالنے کی کوشش کی مگر آگ کی شدت کے باعث وہ سامان نہ بچا سکے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پایا۔
آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں۔