Saturday, November 26, 2022

کراچی : پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے بہن اور بھابی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا

کراچی : پسند کی شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے بہن اور بھابی کی زندگی کا چراغ گل کر دیا
کراچی (92نیوز)کراچی کا ہنستا بستا گھرانہ انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا،اورنگی ٹاون میں پسند کی شادی نہ کرانے پر لڑکی نے عاشق کے ساتھ مل کر بہن اور بھابی کی زندگی کا چراغ بجھادیا، دونوں ملزم آلہ قتل سمیت دھرلئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر چودہ میں پسند کی شادی نہ کروانے پر فہیما نے عاشق انیس کے ساتھ ملکر بہن صدف اور بھابھی سنبل کو قتل کیا،واردات میں تیزدھار آلہ استعمال کیا گیا۔ پولیس کے مطابق فہمیا اور انیس شادی کرنا چاہتے تھے تاہم فہمیا کے اہلخانہ اس کے مخالف تھے،جس پر انہوں نے بطور انتقام یہ کارروائی کی۔ دوسری جانب ملزم انیس اور ملزمہ فہمیا کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے،ملزم کا کہنا ہےکہ اس نے قتل میں صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا جبکہ ملزمہ فہمیا کے مطابق قتل انیس نے کیا ہےاور اب وہ اسے قتل کی واردات میں پھنسانا چاہتا ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ دوہرے قتل کی واردات میں فہمیا اور انیس دونوں شامل ہیں ۔