Tuesday, April 30, 2024

کراچی پر ایک پارٹی کا قبضہ !!! لیاری جا رہا ہوں‘ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے: عمران خان

کراچی پر ایک پارٹی کا قبضہ !!! لیاری جا رہا ہوں‘ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے: عمران خان
November 29, 2015
کراچی (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں ہمارے 200 امیدوار تھے‘ تمام کیخلاف ایف آئی آر کٹوا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے چھ‘ چھ بار باریاں لیں۔ عمران خان ریلی کی شکل میں لیاری کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے قافلے میں شامل ایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا۔ اس موقع پر عمران خان گاڑی سے اترے اور زخمی کارکن کو اٹھا کر اپنی گاڑی میں بٹھا دیا۔ عمران خان کی ریلی ریڈ زون میں داخل ہو چکی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ کراچی کے مسائل سب کے سامنے ہیں اس لئے عوام نے بلے اور ترازو کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کراچی کے لوگو تم کتنی بار ڈسے جاﺅ گے‘ ایک چیز باربارکرنا پاگل پن ہے۔ کراچی پر ایک پارٹی نے اجارہ داری قائم کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیاری جارہاہوں کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ بعدازاں عمران خان سلطان آباد سے لیاری کے لیے روانہ ہو گئے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کی لیاری آمد کے پیش نظر پولیس نے کمر کس لی ہے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ کا کہنا ہے کہ ریڈزون میں کسی بھی ریلی کو جانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ پی ٹی آئی کی ریلی کے حوالے سے ڈی آر او کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارنر میٹنگ کر سکتی ہے‘ باقاعدہ جلسہ نہیں کیا جا سکتا۔