Saturday, July 27, 2024

کراچی : پرچے میں نقل کی اجازت نہ دینے پر طلبااور انکے والدین کا سکول اساتذہ  پر تشدد

کراچی : پرچے میں نقل کی اجازت نہ دینے پر طلبااور انکے والدین کا سکول اساتذہ  پر تشدد
April 10, 2016
  کراچی(92نیوز)نقل کرواؤ یا مار کھاؤکراچی میں فزکس کےپرچے کےدوران نقل کی اجازت نہ دینے پرطلبا اوران کے والدین نے اسکول ٹیچرزاورانتظامیہ کو تشدد کانشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کےمطابق پھٹی قمیص اورجسم پر تشدد کے نشانات یہ ہیں شیرشاہ میں واقع صابرہ سیکنڈری اسکول کےاساتذہ جنہیں نقل کی اجازت نہ دینےپرطلبا اوروالدین نےتشدد کا نشانہ بنایا۔ اسکول انتظامیہ کےمطابق فزکس کےپرچےمیں نقل سےروکنے پرطلبا کی والدین بپھر گئےاور اسکول ٹیچر یاسراورذیشان سمیت چارافراد کو بُری طرح مارنا پیٹنا شروع کردیا۔ اس دوران تشدد میں ملوث افراد نےاسکول پرنسپل کےکمرے میں بھی توڑپھوڑ کی اسکول پرنسپل اس قدر دل برداشتہ ہیں کہ انہوں نے آئندہ اسکول کو امتحانی مرکز بنائے جانے سے ہی انکار کر دیا ہے۔ پولیس نےاسکول پرنسپل آصف کی مدعیت میں طالبعلم حمزہ امیرسمیت دیگرنامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔