Tuesday, September 17, 2024

کراچی ، پرویزمشرف نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے

کراچی ، پرویزمشرف نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے
June 9, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انتخابی دنگل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔  کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ این اے 247 سیاسی اکھاڑہ بن گیا ۔ بڑے بڑے سیاسی پہلوان آمنا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو گئے۔ تین سیاسی سربراہ قسمت آزمائی کریں گے جن میں پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال ، ایم کیوایم پی آئی بی کے قائد ڈاکٹر فاروق ستار رِنگ میں اتر گئے جبکہآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے بھی کاغذات حاصل کر لئے۔ ادھر پی ٹی آئی کے ڈاکٹرعارف علوی، ایم ایم اے کے حافظ نعیم الرحمان اور معراج الہدیٰ بھی این اے 247 سے امیدوار ہوں گے ۔ دوسری طرف ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ میں نگراں حکومت پر سوال اٹھا دیا  اور کہا کہ غیرجانبداری نہ ہونے کے برابر ہے ۔ این اے 247 کا حلقہ ڈیفنس، کلفٹن، صدر، کراچی کینٹ سول لائنز، کھارادر، لائٹ ہاؤس، لائنز ایریا اور گورا قبرستان کے اطراف کے علاقوں پر مشتمل ہے۔