Saturday, September 21, 2024

کراچی: پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا‘ انجن کو شدید نقصان

کراچی: پرندہ جہاز سے ٹکرا گیا‘ انجن کو شدید نقصان
October 6, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار سے ایئربس اے320 طیا رے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کی ناقص کارکردگی کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے اطراف سے پرندوں کو نہیں ہٹایا جا سکا۔ پرندوں کی بھرمار کے باعث ایئربس اے320 طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کے انجن کو شدید نقصان پہنچا اور طیارے کو آپریشن سے باہر کرنا پڑا۔ اس حادثے کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئیں۔