Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پرتشدد واقعہ پر وزیراعظم  سمیت  سیاسی رہنماؤں کی مذمت

کراچی: پرتشدد واقعہ پر وزیراعظم  سمیت  سیاسی رہنماؤں کی مذمت
August 22, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں پرتشدد واقعہ  کی وزیراعظم ، آصف زرداری اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے مذمت کی ہے ۔ وزیراعظم نے واقعہ کی انکوائری اور اس واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاریوں کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد واقعہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔ دوسری طرف وفاقی وزیر داخلہ  نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی رینجرز سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ سابق صدر آصف  علی زرداری نے کہا عدم برداشت کا عنصر معاشرے کیلئے درست نہیں۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاٹھی، گولی کی سیاست کرنیوالے سیاستدانوں کو قوم مسترد کر دے۔