Thursday, September 29, 2022

کراچی ، پرانی سبزی منڈی کے قریب پارک میں جھولاگرگیا،ایک بچی جاں بحق

کراچی ، پرانی سبزی منڈی کے قریب پارک میں جھولاگرگیا،ایک بچی جاں بحق
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب تفریحی پارک میں جھولا گر گیا جس کے باعث ایک بچی جاں بحق اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے ۔ جھولا ٹوٹنے کے بعد گر گیا جس کے باعث ایک بچی  جاں بحق ہو گئی جب کہ  خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں میں سے  دو خواتین کی حالت نازک  بتائی جا رہی ہے ۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئیں ،حادثے کے بعد پارک کو بند کر دیا گیا۔پارک کو ایک ماہ قبل عید الفطر کے موقع پر عوام کیلئے کھولا گیا تھا۔