Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: پرانا حاجی کیمپ گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی: پرانا حاجی کیمپ گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی
December 26, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑی کے گودام میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر راکھ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ سٹی ایریا حاجی کیمپ میں واقع لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے لکڑیوں کے مزید تین گوداموں اور قریبی رہائشی عمارت کے ایک حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں اور ایک باؤزر کی مدد سے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام میں لکڑی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی تاہم بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث قابو پا لیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فائر ریسکیو کا عملہ دیر سے آیا جبکہ ایک فائر ٹینڈر کو دھکا بھی لگایا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جبکہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر راکھ ہو گئی۔